Lahore

6/recent/ticker-posts

لاہور : ائیر کوالٹی انڈکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے

لاہور آج ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ لاہورسمیت پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کے بدستور ڈیرے ہیں جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، چین کا شہر بیجنگ دوسرے جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 370 ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ بیجنگ کا ائیر کوالٹی انڈکس 277 اور نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈکس 252 ہے، فضائی آلودگی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔  لاہور کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 581 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ 484، فنجا ہاؤس 449، ماڈل ٹاؤن 440، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 440، ٹاؤن شپ 414 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 406 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments