Lahore

6/recent/ticker-posts

لاہور کو ادب کے تخلیقی شہروں میں شامل کر لیا گیا ہے

یونیسکو نے صوبائی دارالحکومت کو ادب کے تخلیقی شہروں میں شامل کر لیا ہے۔ کمشنر لاہور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ چند ماہ سے جاری ہماری کاوشوں کو کامیابی حاصل ہو گئی ہے اور عالمی ادارے یونیسکو نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ادب کے تخلیقی شہروں میں شامل کر لیا ہے اور اس حوالے سے یونیسکو کا تصدیقی خط اور ای میل مجھے موصول ہو گئی ہے۔ آصف لودھی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہر دم نمو پاتے ادب کی بے حد توقیر ہوئی ہے، ادب کے عالمی تخلیقی شہروں میں شمولیت بہت بڑا اعزاز ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments