Lahore

6/recent/ticker-posts

سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور کی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور میں وی وی آئی پیز کے گھروں، دفاتر اور سڑکوں پرکھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، سپریم کورٹ نے رات 12 بجے تک کا وقت دیا تھا، انتظامیہ نے چند ہی گھنٹوں میں سڑکیں واگزار کرا لیں۔ لاہور کی اہم شاہراہیں عرصہ دراز سے عام شہریوں کیلئے شارع ممنوعہ تھیں، کہیں بیرئیرز تو کہیں کنکریٹ کے بلاکس، کئی مقامات پر پولیس چوکیاں بھی، جہاں چوکیاں نہیں تھیں وہاں بندوق تانے اہلکار مستعد کھڑے رہتے۔ کئی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈز بھی سیکورٹی کے نام پر بند پڑی تھیں، چیف جسٹس آف پاکستان نےنوٹس لیا اور تمام شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس کے حکم پر انتظامیہ فوراَ حرکت میں آئی، پھر کیا جاتی امرا؟ کیا ایوان وزیراعلیٰ ماڈل ٹاؤن ؟ ہر جگہ سڑکیں صاف، ماڈل ٹاؤن میں میاں  شہباز شریف، ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائشگاہ ، منہاج القرآن ، مال روڈ پر گورنر ہاؤس، چوبرجی میں جامعہ قادسیہ، جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کی رہائشگاہ ، پولیس لائینز، آئی جی آفس، ڈی آئی جیز دفاتر، ایبٹ روڈ اور گارڈن ٹاؤن میں پاسپورٹ کے دفاتر سے بیرئیرز اور کنکریٹ کے بلاکس ہٹا کر سڑکیں عام شہریوں کیلئے کھول دی گئیں۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments