Lahore

6/recent/ticker-posts

لاہور میں 1014 عمارتیں مخدوش قرار

لاہور میں بوسیدہ اورمخدوش عمارتوں کی تعداد 1014 ہو گئی ہے جن میں سے 670 انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہیں، 90 عمارتوں کو فوری مسمار کرنے کا حکم دیا گیا لیکن اب تک صرف 23 مسمار کی گئی ہیں، 102 عمارتوں کو مرمت کر کے رہائش کے قابل بنا دیا گیا ہے۔ دوہزار سترہ کے اختتام پر لاہورمیں بوسید ہ عمارتوں کا سروے، 1014 عمارتیں مخدوش قرارپائیں ۔ ضلعی حکومت نے 670 عمارتوں کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے 90 عمارتوں کو فوری گرانے کا حکم دیا، 23 عمارتیں مسمار کر دی گئیں جبکہ 102 کی فوری تعمیرو مرمت کر دی گئی۔

سروے کے مطابق داتا گنج بخش ٹاؤن میں 170عمارتیں، سمن آباد میں 93، راوی ٹاؤن میں 17، شالامار ٹاؤن میں 55 عمارتیں مخدوش ہیں، واہگہ ٹاؤن میں مخدوش عمارتوں کی تعداد 15، عزیز بھٹی ٹاؤن میں 64، اقبال ٹاؤن میں 15 اور نشتر ٹاؤن میں 3 ہے۔ جن عمارتوں کی تعمیرو مرمت کی گئی ہے ان میں 2 اسکول کی ہیں ، دو اسکولوں کی بوسیدہ عمارتیں اب بھی اسی حالت میں ہیں، بوسیدہ عمارتوں کی مرمت اور مسمار ی کیلئےبجٹ بھی مختص کیا گیا، دو ماہ کام تیزی سے جاری رہا لیکن اب ایک بار پھر یہ موضوع بھی انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہو گیا ہے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments