Lahore

6/recent/ticker-posts

لاہور میں سوائن فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا

شہر میں انفلوئنزا وائرس ایچ ون این ون ’سوائن فلو‘ کا پہلا کیس سامنے آگیا۔
لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج 70 سالہ رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ٹیسٹس اور میڈیکل رپورٹس کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق رشید بی بی کو شدید بخار کی حالت میں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سوائن فلو کا وائرس خنزیر کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ انفلوئنزا وائرس کی ایک قسم H1N1 کہلاتا ہے جو انسانی جسم میں داخل ہو کر اس کے مدافعتی نظام کو کم زور کر دیتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہو سکتا ہے، لیکن حاملہ عورت، دو سال سے کم عمر بچے، فربہ اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا افراد کے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ سوائن فلو متاثرہ افراد کے کھانسنے یا چھینکنے سے دوسرے انسان کو منتقل ہو سکتا ہے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments