Lahore

6/recent/ticker-posts

لاہور کے عجائب گھر میں تحریک پاکستان گیلری

یہ گیلری بالائی منزل پر واقع ہے۔ اسلحہ گیلری سے چند سیڑھیاں چڑھ کر اوپر جائیں تو تصاویر، اخباری تراشے اور دستاویزات 1757ء سے 1949 تک ہندوستانی مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کی کہانی بیان کرتی نظر آتی ہیں۔ گیلری کے اختتام پر ایک قد آدم پینٹنگ ہے جو کہ استاد اللہ بخش مرحوم نے بنائی ہے۔ اس پینٹنگ میں قائداعظم محمد علی جناحؒ قانون ساز اسمبلی میں پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے پہلی تقریر کر رہے ہیں۔ ان کے دائیں جانب متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرائے اور منقسم بھارت کے پہلے گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹ بیٹن بیٹھے ہیں۔ اس گیلری کے ایک شو کیس میں وہ جھنڈا محفوظ کیا گیا ہے جو یکم اکتوبر 1947ء کو قائد اعظم نے باغ جناح میں لہرایا تھا۔ یہ قدیم ترین پاکستانی جھنڈا ہے جو اب تک محفوظ ہے۔ تین مختلف سیکشن ٹیپو سلطان، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے حوالے سے مخصوص ہیں۔ ان میں دستاویزات کے ساتھ نایاب تصاویر ہیں جو سنہری تاریخ سے آگاہ کرتی ہیں۔

شیخ نوید اسلم


 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments