Lahore

6/recent/ticker-posts

چلڈرن کمپلیکس لاہور

یہ منفرد ادارہ شارع ایوان تجارت پر قائم کیا گیا ہے جس میں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس مرکز میں ہر طبقہ فکر کے بچوں کو جو7 تا 14 سال کی عمر کے ہوں، داخلے کی اجازت ہے۔ چلڈرن کمپلیکس میں بچوں کا کتب خانہ ،عجائب گھر ،کمپیوٹر سیکشن اور سمعی و بصری معاونت کا شعبہ ہے نیز سائنسی مشاغل ہیں جن میں بچوں کے اندر اختراع وایجاد کے فطری ذوق کو جلا بخشنے کا اہتمام رکھا گیا ہے۔

یہاں ایک ورزش گاہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جہاں جھولے، سیٹرھیاں اور اسی طرح کے دوسرے کھیلوں کا بندوبست ہے۔ بچوں کو شہر کے مختلف علاقوں سے لانے اور پہنچانے کیلئے ایک موٹر وین کا انتظام بھی موجود ہے۔ کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز 21 اکتوبر1987ء کو کیا گیا جو نومبر 1988ء میں مکمل ہوئی۔ ادارہ کا کل رقبہ 75 کنال ہے جبکہ تعمیر شدہ عمارت 46 ہزار مربع فٹ ہے۔ منصوبہ کی کل لاگت ایک کروڑ 83 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے جبکہ فرنیچر کی لاگت ایک کروڑ روپے ہے۔عمارت کے آرکیٹیکٹ نیر علی داد اور ساتھی ہیں۔ کمپلیکس کی خوبی اس میں بچوں کیلئے ایک وسیع اور آرام دہ کتب خانہ کا اہتمام ہے۔

بچوں کے اس کتب خانہ میں بیس ہزار کتب و رسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ ذخیرہ کتب بچوں کے مزاج ،عمر اور ان کی نفسیات کے مطابق جمع کیا گیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی اس قسم کے ادارے قائم کیے جائیں تاکہ ان میں موجود کتب خانوں اور کھیلوں کے استعمال سے بچوں میں مطالعہ اور غوروفکر کا جذبہ ابھارا جا سکے اور وہ بڑے ہونے کے بعد اسکولوں اور کالجوں میں پہنچ کر کتابوں کو بہتر طور پر استعمال کر سکیں۔

محمدعلی


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments