Lahore

6/recent/ticker-posts

لاہور میوزیم کی اسلام گیلری

اس گیلری میں برصغیر میں مسلم ادوار کے آرٹ اور کرافٹ کے مختلف نمونے رکھے گئے ہیں۔ 1894ء کے ابتدائی زمانے میں اس گیلری میں صنعتی فنون کے نمونے رکھے گئے۔ 1920ء کی دہائی میں ترتیب نو کے زمانے میں اسے اپلائیڈ آرٹ کی گیلری بنا دیا گیا۔ گیلری کی موجودہ صورت 1965-69ء کے زمانے میں قائم کی گئی۔ اس گیلری میں دھات کے بہت سے برتن پیپر میشی کی اشیا اور کشمیری شالوں کا تعلق کشمیر سے ہے۔ گیلری کے مختلف قالینوں ، تلواروں، دھاتوں اور خنجروں کا تعلق سترہویں صدی یا اس سے پہلے کے زمانے سے ہے۔ 

ایک شو کیس میں موسیقی کے آلات رکھے ہوئے ہیں جن میں ایک پرانا طاؤس جاذب نظر ہے۔ لاہور کے بنے ہوئے دو اسطرلاب، لاہور کا بنا ہوا شاہجہانی قالین بہت دلچسپ نوادرات ہیں۔ اس کے علاوہ لکڑی پر لاکھ کے کام کی اشیا ، ملتان کا شیشے کا کام، کاشی کاری، پتھر پر جالی کا کام، حقے، معروف لوگوں کی چھڑیاں اجرام فلکی سے متعلق اشیا، شاہی خاندان سے متعلق زیورات، سونے کے تاروں سے بنے ملبوسات، جوتے، ہاتھ سے بنی شالیں مختلف شو کیسوں کی زینت ہیں۔ گیلری کی دیواروں پر بڑی جسامت کے مصورانہ خطاطی کے نمونے پاکستان کے مشہور فنکار صادقین کی تخلیق ہیں۔

شیخ نوید اسلم


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments