Lahore

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

ڈاکٹر عافیہ صدیقی۔۔۔ ایک بہادر خاتون

 گزشتہ دنوں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا لاہور آنا ہوا اور ہمیں لاہور میں ان سے ملاقات کا موقع بھی ملا۔ان کا لاہور آنے کا کوئی خاص مقصد نہیں تھا، تاہم انہوں نے لاہور میں اپنے قیام کے دوران لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے محض میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور پاکستانی قوم کو وہ پیغام سنایا جوان کی والدہ نے میاں صاحب کی صحت یابی کے لئے بھیجا تھا، دوستو! ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو آپ جانتے ہی ہیں۔

وہ ڈاکٹر عافیہ کی بہن ہے، جو گزشتہ 13سال سے غیر ملکی جیل میں قید ہے۔ کئی سال تک تو کسی کو یہ خبر بھی نہ ہوئی کہ عافیہ افغانستان میں پسِ دیوار زنداں ہے ، تاہم ڈاکٹر عافیہ کی قید کی خبر بھی ایک غیر ملکی نو مسلم صحافی ایون ریڈلے نے دی کہ بلگرام جیل میں فلاں قیدی نمبر جو ہے،وہ پاکستانی ڈاکٹر عافیہ ہے ، انتہائی حیران کن بات ہے کہ ڈاکٹر عافیہ اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ہیں اور نہ صرف یہ ،بلکہ انہوں نے امریکہ سرکار سے بیش قیمت ایوارڈ بھی حاصل کئے ہیں۔ اسی لئے یہ امر حیران کن ہے کہ امریکہ سرکار کی طرف سے اعلیٰ حسن کارکردگی حاصل کرنے والی ڈاکٹر خاتون آج امریکہ کی قید میں ہے۔
کتنے دکھ اور افسوس کی بات ہے ،تاہم اس حوالے سے ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ نے امریکی شہریت کے لئے کی جانے والی درخواست کو متعدد بار رد کر دیا ۔اس بات سے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ عافیہ محب وطن پاکستانی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ گزشتہ کئی سال سے عافیہ رہائی مہم چلا رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے مہم شروع کی تو وہ تن تنہا تھیں لیکن آج لاکھوں 
پاکستانی بہن بھائی ان کے دکھ درد میں اور ان کے مشن میں ان کے ساتھ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کی مہم کا صرف ایک ہی مشن ہے جو محض عافیہ کی رہائی ہے ۔ جی ہاں دوستوں ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہ صرف ملک بھر سے ، بلکہ بیرون ملک سے بھی حوصلہ افزاء پیغامات موصول ہوتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اگر سنجیدگی سے عافیہ کی رہائی کے لئے کوشش کرے تو یقیناًعافیہ کی رہائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ، بہر حال ڈاکٹر فوزیہ نے ہم سے ملاقات میں اس بات کی بھی سختی سے تردید کی کہ کہ عافیہ کو کچھ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ پر تشدد ضرور ہوا ہے، لیکن وہ خیریت سے ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے ان کا اور ان کے گھر والوں کا عافیہ سے رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ ہماری کوششیں اور دعائیں رنگ لائیں گی اور عافیہ ضرور غیر ملکی جیل سے رہا ہو کہ اپنے وطن واپس پہنچے گی ۔ جی ہاں ہماری کیا سب اہل پاکستان کی یہی خواہش ہے کہ پاکستان کی بیٹی جلد سے جلد غیر ملکی قید سے رہا ہو کہ اپنے وطن پاکستان آپہنچے یقیناًوہ دن آئے گا اور ضرور آئے گا ،جب عافیہ کو رہائی ملے گی۔ ہم صدقِ دل سے اس دلیر خاتون کی رہائی کے لئے دست بدعا ہیں!

 فیصل شامی

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments